اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا تھا۔ لیکن بعض جماعتوں نے اسے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں ہوں یا نہیں لیکن عوامی حقوق کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے جو کہ پی ڈی ایم کا اصلی مقصد تھا۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن اور بے روزگاری کے مسائل ہیں۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر مشاورت کی ضرورت ہے۔