آصف زرداری

پی پی مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کیساتھ میدان میں اترے گی۔ آصف زرداری

نوابشاہ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جب حق حکمرانی ملتا ہے تو نچلی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے اور اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے ہر دور میں عوام کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعظم نے بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات مان لیے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے زمینداروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے