پرویز خٹک

پی ٹی آئی والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا کہ پی ٹی آئی والے ہمیشہ چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال ہم نے پی ٹی آئی میں تمام ڈرامے دیکھے، وہاں کسی کی عزت نہیں کی جارہی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ میں نے ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، تحریک انصاف والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی اور الگ جماعت بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے