مریم نواز

پی ٹی آئی لانگ مارچ ریاست پر دہشتگردانہ حملہ ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ریاست پاکستان پر دہشت گردانہ حملہ ہے، جسے ہر صورت روکنا حکومت اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں اور ان کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بد صورت چہرہ ہے اور یہ ان کے ارادے ہیں۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے اسلحہ ضبط کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں ریاست پاکستان پر دہشتگردی کا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے