احسن اقبال

پی ٹی آئی جھوٹی کہانیاں پھیلاتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹی کہانیاں پھیلاتی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پہ دسمبر 96 کی بل گیٹس کے حوالے سے پاکستان میں منصوبے کی من گھڑت کہانی پھیلا رہی ہے جسکی کئی بار تردید کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ دسمبر 96 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تھی نہ نواز شریف وزیر اعظم تھے، اور میں وزیر نہیں بلکہ اپوزیشن کا ایم این اے تھا، یہ مثال ہے کیسے پی ٹی آئی جھوٹی کہانیاں گھڑتی اور پھیلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے