پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمران خان کیخلاف میدان میں آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی سے تنگ پارٹی اراکین کی تعداد کافی زیادہ ہوگئی ہے۔ اب ایک اور پارٹی رہنما کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد عبدالغفار ووٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں میں نے نئے اور کرپشن فری پاکستان کے نعرے کے تحت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، لیکن مجھے مایوسی اس وقت ہوئی جب میں اپنے حلقے کے کچھ اداروں کی کرپشن سے متعلق شکایت وزیراعظم کے پاس ثبوتوں کے ساتھ لے کر گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس معاملے کی نگرانی خود کریں، میں نے محسوس کیا کہ اس میں نعروں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ جب ہم ناراضگی کا اظہار کر تے ہیں یا سوال پوچھیں تو ہم پر 12 سے 14 کروڑ روپے رشوت کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت لینے والا اور دینے والا جہنمی ہیں، میں اس طرح کے معاملے پر لعنت بھیجتا ہوں اور سختی سے تردید بھی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے