وزیراعظم

وزیر اعظم کی جانب سے امریکی یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی  یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر سے امریکی عوام کو آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پار جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ امریکی  یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ  امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور حکومت تعلقات کے فروغ کےلیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطے کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے