شیری رحمان

پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہاسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے پر صحافیوں اور پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیکا آرڈیننس مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر عدالت نے پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور عمل کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ پیکا آرڈیننس مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ایک حکومتی ہتھکنڈا تھا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ اب تحریک انصاف کے تمام غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات واپس ہونگے۔ ایک بدترین سویلین ڈکٹیٹرشپ کا اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے