فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کی فتح اور بلاول بھٹو کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی فتح اور بلاول بھٹو کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کی حکومت ہے، پھر بھی پتہ نہیں وہ کونسا ساز گار ماحول چاہتے ہیں۔ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کبھی معیشت کا رونا روتے ہیں کبھی سردی کا، اب حالات کا رونا رو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے، مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ قوم کو یقین ہے چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے