نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی لیاری سے اپنی چھینی گئی نشست دوبارہ حاصل کرے گی۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لیاری سے اپنی چھینی گئی نشست دوبارہ حاصل کر لے گی، تمام کارکن بھرپور تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں این اے 246 ضمنی الیکشن سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے این اے 246 لیاری کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لیاری کے تمام عہدیداروں کو این اے 246 کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ این اے 246 ضمنی الیکشن میں لیاری کے عوام پیپلز پارٹی کے جیالے نبیل گبول کو کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے