فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ کبھی حلقہ بندیاں کبھی سردی کا بہانہ تو کبھی معیشت کا راگ جاری ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کی حکومتوں کا موازنہ کریں گے۔ 2010 میں خطرناک سیلاب کے باوجود کوئی مہنگائی نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے، جو غریبوں کو روزگار دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئے گا، روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے