ناصر حسین شاہ

پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی کی طرح تنگ نظر اور تعصب پرست نہیں، ناصر شاہ کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی کی طرح تنگ نظر اور تعصب پرست نہیں، حافظ نعیم اتنی ہی بڑی بات کیا کریں جتنی ان کی سیاسی حیثیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر شاہ نے حافظ نعیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خمیر میں عوام کی خدمت اور سیاسی دانش ہے جب کہ جماعت اسلامی کے خمیر میں تعصب ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم میئر بننے کے شوق میں اتنے تعصب کا مظاہرہ کریں گے اس کا اندازہ بھی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بھول گئی ہے کہ کراچی کے درسگاہوں میں اسلحہ ان ہی کے لوگوں نے پہنچایا اور تعلیم کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن تو پیپلز پارٹی کی حکومت نے بحال کیا جب کہ جماعت اس وقت بھی دہشتگردی کو ہوا دے رہی تھی۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں اور وہ کسی تنگ نظر اور تعصب پرست کا انتخاب کبھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے