شیری رحمان

پہلے دن سے کہا سائفر سابق وزیراعظم کی سازش ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے کہا سائفر سابق وزیراعظم کی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایک بیان میں اعظم خان کے بیان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر سابق وزیراعظم کی من گھڑت سازش ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کی خاطر ملکی سفارتی تعلقات کو داو پر لگایا اور پاکستان کیلئے سفارتی بحران پیدا کیے۔ کیا ملک کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھ کر ان کو ملک کے خلاف سازشیں گھڑنی چاہیے تھیں؟

انہوں نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنانے والے دوسروں پر ملک دشمنی کا فتوی لگاتے رہے، سائفر نہیں بلکہ سائفر کے نام پر بیانیہ سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے