احسن اقبال

پچھلے وزیراعظم نے مرغی اور انڈوں کے خواب دکھائے لیکن شہبازشریف نے لیپ ٹاپ دیے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پچھلے وزیراعظم نے مرغی اور انڈوں کے خواب دکھائے لیکن شہبازشریف نے لیپ ٹاپ دیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی کا انحصار سائنس پر ہوتا ہے، اگر ہم دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی طاقت کیوں نہیں بن سکتے، ہم ایٹم بم بنانے میں اس لیے کامیاب ہوئے کہ ہر سطح پر مدد ملی، ہمارے لیے پالیسی میں تسلسل لازم ہے، ہمارےایٹمی پروگرام کی کامیابی بھی تسلسل کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

احسن اقبال کامزید کہنا تھا کہ میرٹ پر ایٹمی پروگرام کو چلایا گیا، سفارش کلچر کو اس سے دور رکھا گیا، پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، سمت کی طرف تسلسل سے بڑھنا ہوگا۔ ایٹمی پروگرام کی کامیابی کا جو فارمولہ ہے وہی فارمولہ پاکستان کی ترقی کا ہونا چاہیے، جب قوم یکسو ہوجائے گی ہم ترقی کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس حکومت نے 11000 میگا واٹ بجلی بنائی اس کے سیاستدانوں اور افسران کو پابند سلاسل کردیا گیا، دھاندلی سے ناتجربہ کار حکومت کو بٹھا دیا گیا جس سے سب سرمایہ کار بھاگ گئے، بحالی کی طرف چل پڑے ہیں، گراوٹ کے بجائے ملک کو بحالی کی طرف ڈال دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ پاکستان کی طاقت ہے، نوجوانوں کو مہارت اور تعلیم دینے میں کامیاب ہوگئے تو ترقی کرجائیں گے، نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر آئی ٹی اسکلز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے