دہشتگرد گرفتار

پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار کیئے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے لاہور، ساہیوال اور گوجرانولہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحۃ و بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران تینوں شہروں سے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، اور ان کی شناخت انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب اور شاہ ولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، اور یہ لاہور، گوجرانولہ اور ساہیوال میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور ا ن سے مزید تفتیش کے دوران انکشافات پر کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کنٹینر جلانے کا مقدمہ، حماد اظہر، مراد سعید، اسلم اقبال اشتہاری قرار

لاہور (پاک صحافت) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے