پرویز رشید

پرویز رشید نے ڈسکہ کے عوام کو جمہوری تحریک کے ہیرو قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید نے ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی پر ڈسکہ کے عوام کو جمہوری تحریک کے ہیرو قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہر جگہ ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف فیصلہ دے کر ڈسکہ کے عوام نے یہ ثابت کردیا کہ وہ جمہوری تحریک کے ہیرو ہیں اور انہوں نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرکے حق حاکمیت حاصل کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ آج جیسے ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچے گا۔ پھر راج کرے گی خلق خدا، ڈسکہ والو زندہ باد۔ یاد رہے کہ ڈسکہ میں قومی اسمبلی کی سیٹ کے لئے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے