پرویز خٹک

پرویز خٹک نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کا اعتراف کرلیا

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا، جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔

نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہے اس کو ٹکٹ دیں گے، چاہے وہ ان کےگھر سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے