حافظ حمداللہ

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شنید ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی، مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لیے کال نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ  پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، رپورٹ سے ان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں  بلکہ پنجاب فرانزک رپورٹ قابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے