خرم دستگیر

پروسیجر بل پر عدالتی حکم کے بعد بل دوبارہ اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پروسیجر بل پر عدالتی حکم کے بعد بل دوبارہ اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پروسیجر بل پر عدالتی حکم کے بعد بل دوبارہ اسمبلی سے پاس کرانے کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانبدار بینچ نے آئین سے متصادم اور قبل از وقت فیصلہ دیا، پارلیمان کاحق ہے وہ قانون دوبارہ پاس کردے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ 44 سال پہلے فوجی آمریت میں بننے والے قوانین بدلے، 2009 سے پہلے از خودنوٹس کا اختیار محدود تھا، جسٹس منصورنے کہا ہے یہ شاہی کورٹ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے کسی اختیار کو ہاتھ نہیں لگایا، صرف عدالتی اختیار کا استعمال وسیع کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان بشری بی بی

عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے