پاک امریکہ

پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا۔ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب میں شرکت پر سیکریٹری خارجہ اور پاکستان میں امریکا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یادگاری سکے کا اجرا دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا ڈیزائن اس با ت کی افادیت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح آزاد قومیں اپنے عوام کی ترقی کے لیے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے دونوں قوموں کے درمیان تجارت، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری، فنانس اور ترسیلات زر کے شعبوں میں اہم معاشی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ سکہ دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ اقدار، آدرش اور باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے یادگاری سکہ جاری کرنے کے بامقصد اقدام پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے