زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں 2005 سے بھی زیادہ شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے مختلف شہروں میں 2005 سے بھی زیادہ شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سمت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ کوئٹہ، پشاور، سوات، میانوالی، خانیوال، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، بونیر، بہاولپور، آزاد کشمیر، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے