احسن اقبال

پاکستان کے بجٹ کا آدھا حصہ ملکی قرضوں کی نذر ہوجاتا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کل بجٹ کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، ملکی ترقی کے لیے امن کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اورتسلسل ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کر دکھایا تھا تو معاشی میدان میں بھی کر سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی نے زراعت کے روایتی طریقوں پر اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آبادی کے بڑھنے کے بم پہ بیٹھے ہیں، 2017 تک آبادی میں اضافہ کی شرح کم ہو رہی تھی اب بڑھنا شروع ہو گئی ہے، ملک کو پانی کی کمی کا بھی خطرہ ہے جو مستقبل میں فوڈ سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے