شہباز شریف

پاکستان میں لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام پر نااہل کر دیا گیا پر لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی۔

تفصیلات مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کا 8 سال سے فیصلہ نہیں آیا، فارن فنڈنگ کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کو 50 بار التوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے