ایران و پاکستان

پاکستان اور ایران کا دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے جرمانے معاف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، اسمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم ایرانی صدر اور ان کے وفد کا بھرپور خیرمقدم کرتی ہے۔

محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اور ایرانی وزیر قانون سے ملاقات میں اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے باہمی معاونت کو مزید بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی گفتگو کی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہم عراقی ہم منصب کو بھی مدعو کریں گے، جس پر محسن نقوی نے شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ میرا مقصد ہے کہ ایرانی قیدیوں کی اپنے وطن جلد از جلد واپسی ممکن ہو۔

محسن نقوی نے فلسطین کے مسلمانوں کیلئے تمام مسلم ممالک کو ملکر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے