وفاقی وزیر داخلہ کا عید پر امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے عید پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالفطر پر بہترین انتظامات کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عید کے اجتماعات پُرامن ماحول میں ہوئے۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے تمام اداروں کا ایک ٹیم کے طور پر کام قابل تحسین ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلیے قربان کیں، قیام امن سے متعلقہ اداروں کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے۔ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے