وفاقی حکومت کا صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اس منظوری کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ بھی ہو گا۔ تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کر دی۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔ پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025ء تک مؤثر رہے گا، جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔ پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعدادِ کار میں اضافہ اور اسکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے