وزیراعظم 31 جنوری سے پہلے ہی  استعفیٰ دیدیں

وزیراعظم 31 جنوری سے پہلے ہی  استعفیٰ دیدیں: احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو 31جنوری سے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس 31 جنوری تک مہلت ہے، وہ مقررہ وقت سے پہلے ہی  استعفیٰ دیدیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار ہوئے سو دن ہوچکے ہیں حکومت ایک پائی برآمد نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور شہباز شریف کے اثاثے ڈیکلئیر ہیں، جن اپارٹمنٹس پر مقدمہ چلایا جارہا ہے اُن کی قیمت چند کروڑ ہے، نیب لندن میں فلیٹ کی قیمت سے زیادہ رقم کیس میں ہارگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی جماعتیں آپس میں لڑنا بند کریں:مولانا احمد شیرانی

احسن اقبال نے کہا کہ نیب کی ناکامی پر مقدمہ کون چلائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، وزیر داخلہ انٹرنل سکیورٹی پر توجہ دیں، اسلام آباد میں نوجوان کا قتل ہوا مچھ میں کان کن مارے گئے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا کام دہشت گردی کو روکنے کا ہے، موجودہ حکومت نے جتنا نقصان کردیا نئی حکومت کو ٹھیک کرنے میں چار سے پانچ سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب دفاعی بجٹ بڑھانا پڑا تو تعلیم اور صحت کی مد سے پیسہ نکالنا پڑے گا، پنجاب کا چپہ چپہ شہباز شریف کی خدمات کی گواہی دے رہا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک کسی غیر ملکی سہارے سے نہیں چل رہی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس جب بھی کھلے گا عمران خان اور پی ٹی آئی دونوں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے