شہباز شریف

وزیراعظم نے چیف کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کو سی ڈی اے یا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکوزیشن دیدی ہے۔ چوہدری محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے