وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات صدارتی عشائیے کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لندن میں تین سے چار روز قیام کریں گے۔ شہباز شریف نے امریکا میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا، انہوں نے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں عالمی برادری کو خبردار کیا ’مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں قتل و غارت گری اور ناجائز قبضہ ہر روز ایک ’’نئی جہنم‘‘ کو جنم دیتا ہے۔ فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کی خونریزی فوری روکنا ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار ریاست فلسطین کی جستجو کرنی چاہیے جس کا مستقل دارالحکومت القدس الشریف ہو اور ان مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے فلسطین کو فوری طور پر اقوام متحدہ کا مکمل رکن بھی تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کےلیے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے