مریم اورنگزیب

ن لیگ اگلے الیکشن سے متعلق آصف زرداری کے بیان کی توثیق کرتی ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اگلے الیکشن سے متعلق آصف زرداری کے بیان کی توثیق کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان اہم ہے، آصف زرداری اگلا الیکشن شفاف ہوتا دیکھ رہے ہیں انہیں الیکشن کمیشن پر بھی اعتماد ہے۔ ان کے مخالفین کو بھی نظر آرہا ہے کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 16 ماہ کی کارکردگی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ن لیگ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام فیصلے کابینہ کی مشاورت سے کیے جس میں سب شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

انوار الحق کاکڑ

عمران خان اور پی ٹی آئی پر انتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے