مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑنے پاکستان کے امیج کو ٹھیس پہنچائی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سمیت قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑنے پاکستان کے امیج کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کےفیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پرطمانچہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹےمقدمات اور تہمتیں لگانے والوں کےچہرےجھوٹ کی سیاہی سےداغدارہوچکے ہیں ،کوئی ثبوت نہ ہونا عمران صاحب کے جھوٹے بیانیے کی موت ہے اگر شرم ہوتوعمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبرکو استعفی دے دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف، شاہد خاقان و دیگر کے خلاف فیصلوں میں سیاسی انتقام بے نقاب ہوا، سیاسی انتقام پر قید خانوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ نے زور دیا کہ قوم کے وسائل جھوٹے مقدمات پر ضائع کرنے کا حساب لیا جائے جبکہ عمران صاحب، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبرکے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے