انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کر کے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے صدر محمود عباس سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل پر زور دے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے، نگراں وزیراعظم نے دو ریاستی حل پر مبنی تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے