شہبازشریف

نگران سیٹ اپ کیلئے وزیراعظم نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنماوں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کرے گی۔

کمیٹیوں کے مابین موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ اور نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے