کوئٹہ (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورۂ کوئٹہ کے لیے چیئرمین سیںیٹ صادق سنجرانی بھی کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں چیئرمین سیںٹ صادق سنجرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفد میں باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی، سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ اور دیگر رہنما بھی ہوں گے۔ نواز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات سے متعلق بات چیت کرے گی۔ ملاقات میں ن لیگ اور باپ پارٹی کے درمیان آئندہ سیاسی اتحاد پر بھی بات چیت ہو گی۔