محمد زبیر

نوازشریف اب بھی علاج کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب بھی علاج کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے ان کے علاج میں تاخیر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ نواز شریف برطانیہ میں پاسپورٹ کے لئے درخواست دیں۔ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، ان کا کیس بہت مضبوط ہے۔

رہنما ن لیگ محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا آیا جس سے برطانیہ بہت متاثر ہوا۔ نواز شریف اب بھی علاج کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پر دباو ڈال کر نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے