وزیراعظم شہبازشریف

نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیاء کی خوبیوں کا جامع ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیاء و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے مومنوں پہ احسان فرماتے ہوئے فخرِ کون و مکاں، سرور انس و جان اور نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ خاتم النبین ﷺ کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہوا کہ اس نے حضور ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا، آپ ﷺ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخا نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، عمل کو طہارت، نفرتوں، عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت و محبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی، آپ ﷺ نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور انسانوں کی برابری کی تعلیم دی، بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلیٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے