سعید غنی

حکومت نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ایک ویڈیو ہے جس کے ذریعے انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔ اسی ویڈیو کی آڑ میں نیب چیئرمین بلیک میل ہورہے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ نیب قانون کا سب سے غلط استعمال چیئرمین کررہے ہیں۔ چیئرمین نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے لوگوں نے خودکشی کی۔ چیئرمین نیب ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل ہو رہے ہیں تو انہیں یہ عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہا ہوں، چیئرمین نیب کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہی ہے۔

سعید غنی کا نیب قانون کو سیاہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب نے جو بدمعاشی مچائی ہوئی ہے وہ نہیں چلے گی، نیب کی غیر قانونی دخل اندازی کی وجہ سے حکومتیں اپنا کام نہیں کر پا رہیں، نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے