مریم نواز

مہنگائی کا طوفان عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری بڑھتی ہوئی مہنگائی پاکستانی عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ اب ہمیں عملی طور پر اس کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب قوم پر مسلط ہے۔ ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا، لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے