اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انقلاب کے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنانے والے منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، اب منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے،ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر اسکرین پہ بیٹھا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لیے آپ کا انقلاب ٹی وی اسکرین سے باہر نہیں آ رہا۔ 25 مئی کا بھگوڑا، کشمیر فروشی اور 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والے انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور اسکرین پہ ہی لاسکتے ہیں۔