کورونا ویکسینیشن

ملک میں کورونا ویکسین کی کمی، پی ٹی آئی حکومت شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے بعد پی ٹی آئی حکومت تنقید کی زد میں آگئی،  ذرائع کے مطابق ملک میں کووِڈ 19 ویکسین کی قلت کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیشِ نظر مسلم لیگ (ن) نے ویکسین کی خریداری میں تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے ویکسینیشن مراکز نے یا تو ویکسینیشن روک دی ہے یا سست کردی ہے جس کی وجہ سے یومیہ ویکسینیشن کی تعداد جو رواں ماہ کے آغاز میں 4 لاکھ تک جا پہنچی تھی اب 40 فیصد کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ویکیسن کی 10 لاکھ خوراکیں دستیاب ہیں اور مزید آئندہ چند روز میں آنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  بھی حکومت کو کووِڈ ویکسین کی عدم دستیابی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی مجرمانہ غفلت ہے کہ بروقت ویکسین نہیں خریدی گئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 12 کھرب روپے کا کورونا پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں گیا اور اب ہم ویکسین سے متعلق بھی وہی مسائل سن رہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے