معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملکی معیشت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، محب وطن قوتیں معاشی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے عوام کو خبرداری کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز نے شریف پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں