مسلح افواج جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، آئی ایس پی آر

میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ مسلح افواج جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشیمریوں کی خودارادیت کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1095دن کا بدترین محاصرہ اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ائیرچیف نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں