ساہیوال (پاک صحافت) مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں اور عوام سے رابطے بڑھائیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ساہیوال میں مرکزی تنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی لانے والے کرداروں کے نام بتائیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنی بڑی تعداد میں خواتین اور نوجوان تنظیمی کنونشنز میں آرہے ہیں، یہ اصل تبدیلی ہے، عوام کو مسائل سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔
Short Link
Copied