مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے چند روز تک سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے طبیعت ناسازی کے باعث اگلے چند روز تک سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نوا کو تیز بخار اور گلے میں درد ہے جبکہ کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے انہیں بخار اور گلے میں درد ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے اگلے چار دنوں تک سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے اب تک ہزاروں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی آرہی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے