مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے، یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہےہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے