مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور کردار کشی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی پورے معاشرے کی طرف سے مذمت ہونی چاہیے، صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی دنیا کی عورتوں کی عزت نہ کرنے والے عناصر ذہنی بیمار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اداکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں، فنکار معاشرے میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرتے ہیں اور مشکلات کا سامنا کر کے مقبول ہوتے ہیں، خواتین سیاست، صحافت، فن یا کسی بھی شعبے میں کوئی مقام پائیں تو ان کی کردار کشی شروع کردی جاتی ہے۔ ایف آئی اے سے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے