مراد سعید

مراد سعید کی گرفتاری کا ٹاسک کے پی پولیس کو سونپ دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے کے پی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عارف احمد زئی کے گھر پر چھاپا مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے