رانا ثناءاللہ

قوم پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قوم پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے، جلد خوشخبری سنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہو چکے ہیں، عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، بس آپ نے گھبرانا نہیں۔ قوم کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس نمبرز پورے ہوچکے ہیں، بس کچھ دنوں کی بات ہے جس کے بعد نااہل و نالائق ٹولہ اپنے کپتان سمیت گھروں کو روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے