شہباز شریف

فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوگل کی عالمی سطح پر خدمات اور پاکستان میں کارکردگی لائق تحسین ہے، ہمیں نوجوانوں کی تعلیمی تربیت اور با اختیار بنانے کیلئے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نئے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی تقرری کا عمل شفاف طریقے سے ہوا۔ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے، آئی ٹی ماہرین ہدف کے حصول کیلئے اپنی تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کو پیپرلیس بنانے اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز دی جائیں، ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ محصولات میں اضافہ اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی ہوگا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے تجاویز دی جائیں۔ فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے