حمزہ شہباز

فارن فنڈنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے  کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو واپسی ہو گی، آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کیمپین کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں، جوڈیشل وزیر اعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی

انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے